بزم سخنوران
18- 02-2023
طرحی غزل
رسک یہ لینے آٸے کون
آپ کو دے گا راٸے کون
آپ سمجھتے ہیں سب کچھ
آپ کو پھر سمجھاٸے کون
قتل ہوا کس کے ہاتھوں
“نام زباں پر لاٸے کون”
میرے علاوہ بولیں تو
اور بھی دھوکا کھاٸے کون
بات ہے بس کہنے والی
توڑ کے تارے لاٸے کون
✒✒✒✒✒✒✒✒✒✒✒
شاعر : رہبر گیاوی